16 ستمبر، 2022، 1:08 PM

آج کے عالمی حالات میں مسلمانوں کا اتحاد ضروری ہے، ایرانی صدر

آج کے عالمی حالات میں مسلمانوں کا اتحاد ضروری ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر نے ازبکستان کے شہر سمرقند کی ایک مسجد میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دشمنوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور اتحاد کی علامت اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کی شام سمرقند شہر میں واقع مسجد اہل بیت رسول اللہ (ص) کا دورہ کیا اور اس مسجد کی ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں کو نزدیک سے دیکھا۔
آیت اللہ رئیسی نے امام حسین (ع) کے اربعین کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اس منفرد عالمی اجتماع کی مختلف جہتوں کی وضاحت کی۔

انہوں نے آج کے عالمی حالات میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مسلمانوں کو اہل بیت (ع) کی طرح جو خود اتحاد و اتفاق کی علامت تھے، آپس میں ہمدرد اور متحد ہونا چاہیے اور ان لوگوں کا مقابلہ کرنا چاہیے جو اسلام اور مسلمانوں کے خون سے کھیل رہے ہیں۔

صدر رئیسی نے اپنے خطاب کے ایک دوسرے حصے میں کہا کہ ایران اور ازبکستان کے تعلقات تاریخی تعلقات اور دونوں قوموں کے مشترکہ عقائد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک نے ممکنہ حد تک تعلقات کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

News ID 1912378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha